6 اکتوبر 2025 - 19:08
مآخذ: ابنا
حماس نے ہتھیار ڈالنے کی خبروں کی تردید کر دی

،فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رہنما محمود مرداوی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے اپنے اسلحے کی تحویل یا غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رہنما محمود مرداوی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے اپنے اسلحے کی تحویل یا غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اتوار کی شب فلسطین الیوم سے گفتگو میں کہا کہ العربیہ کے ذیلی چینل "الحدث" اور بعض دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے حماس کی مبینہ رضامندی کے بارے میں نشر ہونے والی رپورٹس بنیادی طور پر جھوٹی اور افکارِ عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

مرداوی نے واضح کیا  یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان کا مقصد حماس کے مؤقف پر اثر ڈالنا اور عوام کو حقیقت سے دور کرنا ہے۔”

انہوں نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی کہ وہ خبریں نشر کرتے وقت درست ذرائع اور رسمی بیانات پر انحصار کریں، اور غیر مصدقہ اطلاعات یا گمنام ذرائع سے متاثر نہ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق، اس سے قبل بھی حماس نے ایک مختصر بیان جاری کر کے ان خبروں کی واضح تردید کی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ تحریک بین الاقوامی نگرانی میں تدریجی طور پر اسلحہ جمع کرانے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ “الحدث چینل کی جانب سے ایک نام نہاد ذرائع کے حوالے سے پھیلائی گئی باتیں سراسر جھوٹ ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ اس کے تمام رسمی اعلانات صرف تحریک کے آفیشل ذرائع ابلاغ — بالخصوص اس کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل — کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ تحریک نے ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ خبر رسانی میں درستگی اور احتیاط کو یقینی بنائیں اور صرف ان ہی معتبر ذرائع سے خبریں لیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha